لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی حادثے کا شکار، 3 پاکستانی جاں بحق

Jun 16, 2023 | 19:31:PM
لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی حادثے کا شکار، 3 پاکستانی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار وزیرآباد کے تین نوجوان بھی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈوبنےوالی  کشتی میں500  سے زائد لوگ سوار تھے، ڈنکی مارنے والے نوجوانوں سے کشتی بھری ہوئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق کشتی اوور لوڈ ہونے کے باعث الٹی، جس میں ڈبنے والے 3 بد قسمت نوجوانوں کا تعلق وزیر آباد سے ہے، علی حسنین اور اورنگ زیب کا  تعلق وزیرآباد کے علاقہ  آلہ آباد  جبکہ  تیسرے نوجوان شہر یار کا تعلق چیمہ کالونی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو آج چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہوجائینگے

ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار تینوں نوجوان یورپ کے سہانے خواب دیکھنے کے لئے ڈنکی کے ذریعہ لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔