نئے منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Jun 16, 2023 | 17:31:PM
نئے منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب رہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے نئے منتخب میئر مرتضیٰ وہاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے میئر کے انتخاب کیلئے ہونیوالی ووٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسد رحمان گیلانی نے چیئرمین نادرا کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا

ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم کو161 ووٹ ملے۔ 

اسی طرح سلمان عبداللہ ڈپٹی میئر منتخب کراچی منتخب ہوئے، سندھ کی تمام بلدیاتی کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جو 19 جون کو حلف اٹھائیں گے۔