اسد رحمان گیلانی نے چیئرمین نادرا کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا

نئے چیئرمین کی ملازمین کو معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت

Jun 16, 2023 | 17:27:PM
اسد رحمان گیلانی نے چیئرمین نادرا کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا
کیپشن: اسد رحمان گیلانی اس سے پہلے سیکرٹری بورڈ آف انوسمنٹ کی ذمے داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسد رحمان گیلانی کو نادرا کا اضافی چارج دے دیا گیا جو اس سے پہلے سیکرٹری بورڈ آف انوسمنٹ کی ذمے داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مستقل چیرمین نادرا کیلئے اشتہار اور انٹرویوز کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے وزیراعظم شہباز شریف نے منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کوئی تعطل یا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران شہباز شریف نے چیئرمین نادرا کے طور پر طارق ملک کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری کردہ بیان میں طارق ملک نے کہا کہ اپنے دو سالہ دور میں انہوں نے 45 سے زائد جدت آمیز خدمات اور سہولیات متعارف کرائیں جن کا مقصد بچوں، نوجوانوں اور پارلیمان کو مضبوط بنانا۔