ٹریفک حادثے میں زخمی دانیال عزیز سروسز ہسپتال لاہور منتقل 

Jun 16, 2022 | 23:24:PM
شکرگڑھ، حادثے میں زخمی، دانیال عزیز، سروسز ہسپتال لاہور منتقل،
کیپشن: دانیال عزیز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شکرگڑھ میں حادثے میں زخمی ہونے والے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو سروسز ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی گاڑی شکرگڑھ میں حادثے کا شکار ہو گئی تھی،حادثے میں دانیال عزیز کا بازو ٹوٹ گیاتھا اورسر پر بھی چوٹیں آئی تھی۔ دانیال عزیر کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیاتھا۔
ڈپٹی کمشنرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دانیال عزیزکو لاہور سروسز ہسپتال منتقل کیا جائے گا ،حادثے میں دانیال عزیز کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں مسئلہ ہے ۔
لیگی رہنما دانیال عزیز کو نارووال سے سروسز ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیاہے۔