این اے240 میں دوبارہ ضمنی الیکشن کے انعقاد پر صوبائی الیکشن کمشنر نے بیان دیدیا

Jun 16, 2022 | 22:32:PM
صوبائی الیکشن کمشنر،این اے240،
کیپشن: این اے240 میں ری پولنگ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کا میدان سجا، جس کے دوران سیاسی جماعتوں میں تصادم اور فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے۔ جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ 

ان واقعات کی وجہ سے اس حلقہ میں ضمنی الیکشن کے دوبارہ انعقاد کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ تاہم اب صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کا بیان سامنے آیا ہے۔ 

جس میں انہوں نے کہا ہے کہ رینجرز کے ایس او پی کے تحت انہیں پولنگ اسٹیشن کے باہر رکھا گیا، دوبارہ انتخاب کے بارے میں نتائج آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ جس کے لیے پریزائیڈنگ افسر اور ریٹرینگ افسر کی رپورٹ پرلائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کے خلاف عوامی پرتشدد مظاہرے، متعدد ٹرینیں نذر آتش

اعجاز چوہان نے کہا کہ پولیس کے پلان کے تحت 1500 اہلکار تعینات کیے گئے، پولنگ اسٹیشن کے باہر امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان ، پاک سرزمین پارٹی و دیگر جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔