پیٹرول اور ڈیزل کی قلت: عوام کی پیٹرول پمپوں پر لائنیں لگ گئیں

Jun 16, 2022 | 11:16:AM
پیٹرولیم مصنوعات،بھارت،قلت،بھارت
کیپشن: راجستھان، آندھرا پردیش، پنجاب، ہریانہ، سمیت کئی دیگر ریاستوں میں تیل کا بحران پیدا ہوگیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی مختلف ریاستوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پر عوام کی لائنیں لگ گئی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک میں ایندھن کی سپلائی کو محدود کر دیا ہے اور وہ کل طلب کا صرف ایک چوتھائی تیل فراہم کر رہی ہیں جس سے راجستھان، آندھرا پردیش، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، گجرات اور مدھیہ پردیش سمیت کئی دیگر ریاستوں میں تیل کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور پیٹرول پمپوں پر عوام کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرادیا

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے بحران کی خبروں پر بھارتی حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے اور اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم بھارتی سرکاری آئل کارپوریشن (IOC) کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) وی ستیش کمار نے تیل کی قلت کی افواہوں پر بیان جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر مصنوعات کی دستیابی بالکل نارمل ہے، ہمارے پاس پیٹرول کی سپلائی موجود ہے، عوام سے درخواست ہے کہ آپ گھبرائیں نہیں۔