میٹرو بسوں کے اے سی خراب ۔۔ مسافر گرمی سے بے حال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)میٹروبسوں کے اے سی خراب ہوگئے ، بسوں میں گرمی کے باعث شہریوں کو اے سی کی بجائے کھڑکیوں سے ہوا دی جانے لگی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت میٹرو بسوں کے 62 کے فلیٹ میں سے 52 بسیں آپریشنل رہ گئیں جبکہ 52 میں سے بھی صرف پینتالیس بسیں آن ٹریک ہیں ۔میٹرو بسوں کی سیکیورٹی کمپنی نے کورونا کے باعث بسوں میں تعینات گارڈز بھی ہٹالئے گئے ہیں۔
میٹرو بس اتھارٹی کے ناروا سلوک اور بسوں کی ابتر حالت کے باعث متعدد ڈرائیورز بھی نوکری چھوڑ گئے ہیں۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق سابقہ آپریٹر نے بسوں کی حالت زار درست نہ کی۔
اتھارٹی کے مطابق آپریٹر نے کنٹریکٹ کے آخر میں جان بوجھ کر سپےئرپارٹس نہ منگوائے ۔ اتھارٹی کے مطابق نئے کنٹریکٹر کے آنے کے بعد تین ماہ تک حالت بہتر ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا مزارات کے حوالے سے بڑا فیصلہ