پہلے طے کیا جائے ایوان کیسے چلانا ہے۔اسد قیصرنے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام طلب کر لئے

Jun 16, 2021 | 18:26:PM
 پہلے طے کیا جائے ایوان کیسے چلانا ہے۔اسد قیصرنے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام طلب کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ چودہ اور پندرہ جون کو جو کچھ ایوان میں ہوا افسوسناک ہے۔ نازیبا زبان استعمال کرنے والے ارکان کے خلاف کچھ کارروائی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ رانا تنویر نے تجویز دی ہے کہ اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ،حکومت و اپوزیشن ارکان اپنے اپنے نام دیں،مزید کارروائی کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسوقت تک اجلاس نہیں ہو گا جب تک یہ طے نہ ہو جائے کہ اجلاس کیسے چلانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن 6 چھ ارکان کے نام دیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملات طے ہونے تک قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کر دیا۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔کیا وہ منگنی نہیں تھی؟منا ل خان کے منگیتر کا حیرت انگیز ویڈیو وا ئرل