سلمان شہباز پر مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز پر مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے اور 31 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔
کیس کی سماعت جسٹس مس عالیہ نیلم نے کی جبکہ سلمان شہباز کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے 10 جولائی کو قانون کے منافی مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے دارالحکومت میں کرکٹ اور فٹبال میدانوں کی نیلامی روک دی
حقائق کا جائزہ لیے بغیر چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ سیشن کورٹ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے اور حتمی فیصلے تک مقدمہ درج کرنے کے حکم کو معطل کیا جائے۔
عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سیشن کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔