جنوبی کوریا میں شدید بارشوں سےہلاکتوں کی تعداد 37ہوگئی،9افرادانڈرپاس میں ڈوب گئے

Jul 16, 2023 | 21:36:PM
South Korea's death toll from rains increased as nine bodies recovered from an underground tunnel in Osong, 24News
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)   جنوبی کوریا میں معمول سے زیادہ موسلا دھار  بارشوں نے تباہی مچادی ۔دارالحکومت سیئول میں حکام کے مطابق ملک بھر میں جاری شدید بارشوں سے ہونے والی اموات کی تعداد 37 تک جاپہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے وسطی حصے میں شدید بارشوں کے بعد زیر آب آنے والے انڈرپاس میں پھنس کر جان سے جانے والے9 افراد کی لاشیں نکالی گئیں  جس کے بعد بارشوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 37 ہو چکی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی نے ویسٹ چیونگ جو  فائر اسٹیشن کے سربراہ سیو جیونگ اِل نکے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والی شدید بارش سے کوریا کے وسطی شہر اوسونگ کے قریب بہنے والے دریا کا ایک حفاظتی بند تباہ ہونے کے فوراً بعد شہر کے انڈر پاس میں ایک بس اور دیگر  15 گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

سوشل میڈیا میں پوسٹ کی گئی کئی وڈیوز میں  دکھایا گیا ہے کہ دریا کا بند ٹوٹنے سے  کیچڑ والا پانی  اوسونگ شہر میں انڈر گراونڈ سرنگ میں گھسا تو سرنگ کے اندر موجود گاڑیاں پھنس گئیں، کئی لوگوں نے گاڑیاں سرنگ کے اندر ہی چھوڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی،  مقامی نشریاتی ادارے MBC پر نشر ہونے والی ایک CCTV فوٹیج میں گاڑیوں کو سرنگ سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جن کے پہئیے ڈوبے ہوئے ہیں۔

شہر کے ریسکیو حکام نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ سرنگ میں مرنے والوں کی تعداد نو ہے، جس میں ہفتہ کےروز برآمد ہونے والی ایک لاش بھی شامل ہے۔