”ازدواجی زندگی میں عزت ہے“پانچویں شادی کرنیوالے90 سالہ دلہے کا کنواروں کو مشورہ

Jul 16, 2023 | 21:23:PM
”ازدواجی زندگی میں عزت ہے“پانچویں شادی کرنیوالے90 سالہ دلہے کا کنواروں کو مشورہ
کیپشن: 90سالہ کی عمر میں پانچویں شادی کرنیوالا سعودی شہری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)90 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے والے سعودی شہری نے کنواروں کو شادی کرنے کا مشورہ دیدیا۔
ناصر العتیبی کی پانچویں شادی خبروں کی زینت اس وقت بنی جب ان کے پوتے نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دادا کو شادی کی مبارکباد پیش کی جس میں لکھا تھا کہ ’ میرے دادا کو یہ شادی مبارک ہو، یہ شادی ان کیلئے خوشحالی اور اولاد لائے‘۔
 العربیہ کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ناصر العتیبی کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں انہیں کنوارے مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
دوران انٹرویو اینکر نے ناصر العتیبی سے سوال کیا کہ آپ شادی سے انکار کرنے والے مردوں کو کیا نصیحت کریں گے ؟
اینکر کے سوال پر سعودی معمر ترین دلہا نے کہا کہ ازدواجی زندگی میں عزت ہے اور انسان کیلئے دنیا کی زندگی کا لطف اور راحت کی وجہ ہے ، شادی سے گھبرانے والے نوجوانوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ اپنے دین و دنیا کے متاع کی حفاظت چاہتے ہو تو شادی کرلو۔
سعودی شخص کا کہنا تھا کہ شادی ایک جسمانی سکون اور لطف ہے، بڑھاپا شادی کو نہیں روکتا، میں اپنے ہنی مون پر خوش ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میرے 4 بچے ہیں اور ایک بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے، میرے بچے بھی اب والدین بن گئے ہیں لیکن میں خود اب بھی اپنے مزید بچوں کا خواہشمند ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو خیبرپختونخوا سے بڑی کامیابی مل گئی