سابق ایم پی اے ممتاز چانگ کی والدہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Jul 16, 2023 | 19:15:PM
سابق ایم پی اے ممتاز چانگ کی والدہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کیپشن: سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کی والدہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ سکھر ملتان موٹروے ایم 5 اوچ شریف کے قریب پیش آیا،حادثے میں پی پی رہنما اور سابق ایم پی اے ممتاز چانگ کی والدہ جاں بحق اور بھائی زخمی ہوگیا۔ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ممتاز چانگ نے حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کی ہے، ان کی والدہ اور بھائی انھیں حج کی مبارکباد دینے آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے ریلوے سٹیشن پر بچے کو جنم دیدیا، زچہ وبچہ کہاں اور کیسے ہیں؟ اہم خبر آگئی