مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت مجلس عاملہ کااجلاس، انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

Jul 16, 2023 | 18:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔
ترجمان کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ جے یو آئی عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی،انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے جے یو آئی کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث آئی،جے یو آئی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پر تشویش کا اظہارکیا،جے یو آئی نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ دونوں برادر اسلامی ملک افہام وتفہیم کا راستہ اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف علی زرداری لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اجلاس نے تجویز کیا کہ حالات کے بہتری کے لئے سیاسی اور عسکری سطح پر دونوں ملکوں میں رابطہ ہونا چاہئے،دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی کیلئے روابط جاری رکھنا ناگزیر ہے۔جے یو آئی نے کہاکہ دونوں ملکوں میں امن و استحکام افغانستان اور پاکستان کی ضرورت ہے، اس حوالے سے دونوں ملکوں کو اپنا کردار ادا کرنے کےلئے آگے بڑھنا ہوگا۔