ضمنی انتخابات میں پاک فوج کے دستے کیو آر ایف فرائض سرانجام دینگے، آئی ایس پی آر

Jul 16, 2022 | 21:02:PM
آئی ایس پی آر، ضمنی الیکشن، پاک فوج، انتہائی حساس مقامات، جائزہ مکمل،
کیپشن: انتخابات میں جوان ڈیوٹی دیتے ہوئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ) نے کہا ہے کہ پنجاب کے 20 ضمنی الیکشن کیلئے پاک فوج کی جانب سے انتہائی حساس مقامات کا جائزہ مکمل کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضمنی الیکشن کے حوالے سے پاک فوج کی جانب سے انتہائی حساس مقامات کا جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان انتخابات میں فرائض سرانجام دیں گے۔
بیان کے مطابق پاک فوج کے جوان ضمنی انتخابات میں قیام امن کیلئے ذمہ داریاں نبھائیں گے، ضمنی انتخابات کے دوران پاک فوج کے دستے کیو آر ایف فرائض سرانجام دینگے۔ پاک فوج کے دستوں نے تیسرے درجے کے جواب دہندگان کے طور پر متعلقہ علاقوں میں انتہائی حساس مقامات کی چھان بین کی، دستوں کی امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چھان بین کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ؛ پی ٹی آئی کو اداروں کیخلاف بیانات دینے سے روکنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر