الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو آزادکشمیرسے نکل جانےکا حکم

Jul 16, 2021 | 23:08:PM
الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو آزادکشمیرسے نکل جانےکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے نکل جانےکا حکم دے دیا۔
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کی جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کی آزاد کشمیر میں تقریر سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا تھا اور انڈے بھی پھینکے تھے۔واقعے کے خلاف 4ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث مزید 10افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق منظم منصوبے کے تحت قافلے کاراستہ روک کر پتھراؤ کیا گیا جب کہ وفاقی وزیرکے پرائیویٹ گارڈز کی جانب سے فائرنگ بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بازار حصص میں تیزی۔۔ سرمائے میں49ارب کا اضافہ