7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کا معمہ حل۔حقیقی بھائی قاتل نکلا

Jul 16, 2021 | 21:41:PM
 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کا معمہ حل۔حقیقی بھائی قاتل نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ننکانہ صاحب میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا اسکا حقیقی بھائی نکلا۔ ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ پولیس نے بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے بھائی کو ایک ماہ بعد گرفتار کرلیا۔ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا۔
ڈی پی او بلال افتخار کیانی کے مطابق ملزم نے اپنی بہن غلام فاطمہ کے ساتھ زیادتی کی والد کو پتا لگنے کے ڈر سے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم تک پہنچنے کےلئے 47افراد سے تفتیش کی۔
واضح رہے کہ سات سالہ غلام فاطمہ کھیتوں سے گھر آتے غائب ہو گئی تھی۔ بچی کی تشدد زدہ لاش قریبی کھیتوں سے ملی تھی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق غلام فاطمہ کو قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ ہم سے خوش۔۔غنی حکومت سے بہتر ملک کو سنبھال سکتے ہیں۔۔ طالبان