کب سے کہہ رہے ہیں بھارت مہذب ہمسایہ بن کررہے:وزیراعظم کا طنزیہ سوال پربھارتی صحافی کو کرارا جواب

Jul 16, 2021 | 21:34:PM
کب سے کہہ رہے ہیں بھارت مہذب ہمسایہ بن کررہے:وزیراعظم کا طنزیہ سوال پربھارتی صحافی کو کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی صحافی کو طنزیہ سوال کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم کب سے بھارت سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مہذب ہمسایہ بن کررہے،کیا کریں کہ آر ایس ایس کا نظریہ اس کے راستے میں حائل ہے۔ 

ازبکستان کے دارالحکومت میں وزیر اعظم عمران خان سے بھارتی صحافی نے طنزیہ سوال کیاکہ کیا دہشت گردی اور مذاکرات دونوں ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں؟۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے بھارتی صحافی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم کب سے بھارت سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مہذب ہمسایہ بن کررہے۔عمران خان نے بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ کیا کریں کہ آر ایس ایس کا نظریہ اس کے راستے میں حائل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر لگائے گئے الزامات مسترد۔۔ عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو آئینہ دکھا دیا