افغان سرزمین امریکا یا اسکے اتحادیوں کیخلاف استعمال نہیں ہو گی۔ طالبان کا القاعدہ کو پیغام

Jul 16, 2021 | 20:28:PM
افغان سرزمین امریکا یا اسکے اتحادیوں کیخلاف استعمال نہیں ہو گی۔ طالبان کا القاعدہ کو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ کسی بھی فرد یا گروہ کو افغانستان کی زمین سے کسی اور ملک پر حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس میں القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان بھی شامل ہیں جو پاکستان میں کئی بڑے حملوں میں ملوث رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا  ہے کہ ہم نے عہد کیا ہے اور القاعدہ کو واضح پیغام بھی بھیجاہے کہ ہم افغانستان کی سرزمین کو امریکہ، اس کے اتحادیوں اور دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
 عرب میڈیا کے مطابق طالبان ترجمان نے کہاکہ ہم افغانستان کے لوگ ہیں اور اپنے لوگوں کے درمیان رہ رہے ہیں،ہمارے پاس صرف ایک سال کا نہیں بلکہ 25 سال کا تجربہ ہے، ہمارے گورنر، سکیورٹی سربراہان، صوبائی سکیورٹی حکام، جج اور تمام کمشنز، جو وزارتوں کے برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 25 سال سے کام کر رہے ہیں، ہمارے تمام لوگ تجربہ کار ہیں، ہم کابل حکومت میں موجود افراد سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں اور افغانستان میں کسی بھی حکومتی نظام کو کابل حکومت کے مقابلے میں چلانے کی زیادہ اہلیت رکھتے ہیں۔
 ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دسیوں اضلاع طالبان کے سامنے سرنڈر کر رہے ہیں اور ایسا افغان افواج کو دستیاب ہتھیاروں اور اسلحے کے باوجود ہو رہا ہے،طالبان کے قبضے میں جانے والی سرحدی کراسنگز میں لوگوں اور اشیا کی آمد و رفت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور تاجر معمول کے مطابق اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی ملازمین کے لئے خوشخبری۔۔ 10 فیصد الاونس دینے کا نوٹی فکیشن جاری