پنجاب یونیورسٹی ملازمین کے لئے خوشخبری۔۔ 10 فیصد الاونس دینے کا نوٹی فکیشن جاری

Jul 16, 2021 | 20:13:PM
پنجاب یونیورسٹی ملازمین کے لئے خوشخبری۔۔ 10 فیصد الاونس دینے کا نوٹی فکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب یونیورسٹی نے ملازمین کو دس فیصد الاونس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،ملازمین نے دس فیصد اضافہ مسترد کردیا.

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ملازمین کو الاﺅنس دینے کااعلان کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں یونیورسٹی کی جانب سے دس فیصد الاو¿نس دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملازمین نے د س فیصد اضافے کو مسترد کردیا ہے، ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ دس فیصد کی بجائے الاﺅنس میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔
 واضح رہے کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ پھر ہاتھ کرگئی، حکومت نے ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاونس اور 10 فیصد ایڈہاک الاﺅنس سے محروم کردیا۔
 عید سے قبل پینشن، تنخواہیں 16 جولائی تک اداکرنے کا حکم دیاگیا مگر نوٹی فکیشن تاخیر سے جاری ہونے کے باعث جولائی کی تنخواہ اور پینشن میں اضافہ نہ ہو سکا،ملازمین کی تنخواہوں میں اور پینشن کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیاگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے گروپس تشکیل ۔۔پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل