خطرناک سیلفی۔۔۔ ہانگ کانگ کی ماڈل جان سے گئی

Jul 16, 2021 | 15:38:PM
خطرناک سیلفی۔۔۔ ہانگ کانگ کی ماڈل جان سے گئی
کیپشن: ہانگ کانگ کی ماڈل صوفیا چیونگ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کیلئے تصویریں یا سیلفی کلک کرتے وقت لوگوں کی جان جانے کی بہت ساری خبریں اب تک انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہیں۔اسی طرح ہانگ کانگ کی ایک ماڈل سیلفی لینے کے چکر میں موت کو گلے لگا بیٹھی۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے  مطابق ہانگ کانگ کی ماڈل صوفیا چیونگ ٹسنگ دائی اسٹریم  کے کنارے پر تصویر کیلئے پوز دے رہی تھیں کہ اچانک اس نے اپنا توازن کھو دیا اور پانچ میٹر نیچے پول میں گر گئیں۔ ماڈل صوفیا چیونگ  کی ہانگ کانگ میں ایک جھرنے کے کنارے سیلفی لینے کے دوران مبینہ طور پر ان کی موت ہو گئی۔ 32 سالہ صوفیا چیونگ ہا پاک لائی پارک  میں اپنے دوستوں کے ساتھ لمبے پیدل سفر پر تھیں اور وہ ایک خوبصورت مناظر کی تصویریں لینے کیلئے رکیں تھیں کہ یہ حادثہ ہو گیا۔

ان کے دوست انہیں ہسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچے پر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ بتادیں کہ سوفیا خطرناک تصویریں لینے کیلئے مشہور تھیں وہ سیلفی کیلئے کافی خطرہ مول لیا کرتی تھیں۔ اگر صوفیا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھا جائے تو ان کے انسٹاگرام پر آپ کو ان کی بہت سی ایسی تصاویر دیکھنے کو ملیں گی ، جو بہت خطرناک ہیں۔اسی دوران صوفیا نے اپنی آخری انسٹا پوسٹ میں لکھا ، 'اچھے دن آرہے ہیں ، جن کو ہفتہ اور اتوار کہا جاتا ہے۔' لوگ ان کی اس پوسٹ پر انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار سونو سود کی پٹائی۔۔ مداح نے غصے میں اپنا نقصان کرلیا