خواجہ سرابھی مویشی منڈی پہنچ گئے

Jul 16, 2021 | 12:08:PM
 خواجہ سرابھی مویشی منڈی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قربانی کے جانور خریدنے کے لئے خواجہ سرابھی مویشی منڈی پہنچ گئے مویشی منڈی پہنچتے ہی جانوروں کی بجائے خواجہ سرا خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں نے جانوروں کی خریداری میں دلچسپی کا مظاہرہ بھی کیا، خواجہ سرا اپنی ادائیں دکھانے کے باوجود بھی بیوپاریوں سے جانوروں کی قیمت کم نہ کروا سکے اس بار قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

جنرل سیکرٹری خواجہ سرا چاندنی خان نے کہا ہےکہ موجودہ مہنگائی کی وجہ سے اس بار عام آدمی کے لئے قربانی کرنا مشکل ہوچکا ہے۔چاندنی خان نے کہاجانوروں کا چارہ مہنگا ہونے کی وجہ سے بھی قیمتیں بڑھیں ہیں۔بیوپاری خواجہ سرا  راجن پوری سفید بکروں کے ساتھ سیلفیاں اور ٹک ٹاک بھی بناتے رہے مویشی منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارت میں ہونیوالی انوکھی شادی:دلہا اسٹیج پر ہی سو گیا