وزیراعظم کا لی کی چیانگ  سے رابطہ، چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

Jul 16, 2021 | 11:16:AM
وزیراعظم کا لی کی چیانگ  سے رابطہ، چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے چینی وزیر اعظم کے ساتھ ٹلیفونک رابطہ کرکے داسو واقعہ میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔وزیر اعظم نے اپنے چینی ہم منصب سے کہا کہ داسو واقعہ میں چینی شہریوں کی ہلاکت کےواقعے کی تحقیقات کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان زخمیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،نیب قوانین میں تبدیلی کرینگے، وزیراعظم