سری نگر:گھر پر کیمیکل بم حملہ، 2 کشمیری نوجوان شہید

Jul 16, 2021 | 10:31:AM
سری نگر:گھر پر کیمیکل بم حملہ، 2 کشمیری نوجوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قابض بھارتی فوج کا سری نگر میں گھرپرکیمیکل بم سے حملے میں 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئےکیمیکل بم حملہ عید گاہ کے علاقے میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سری نگر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر کیمیکل بم حملے شروع کردیئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت مزید دو معصوم کشمیریوں کی جان لے گئی ۔سری نگر میں کیمیکل بم حملوں سے دو جوانوں کی شہادت کے بعد کشمیر ی عوام کا بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    برائلر مرغی کے گوشت کےریٹ میں ریکارڈ کمی