کورونا سے مزید  31 افراد جاں بحق، 2 ہزار 327نئے کیسز 

Jul 16, 2021 | 08:36:AM
کورونا سے مزید  31 افراد جاں بحق، 2 ہزار 327نئے کیسز 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید  31 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے  2 ہزار 327نئے کیسز سامنے آگئے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح  6.17  فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  37ہزار 690افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 2 ہزار 327افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی.ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 670 ہوگئی،کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی