گریڈ20میں ترقی؛نامزد افسران میں پانچویں مرتبہ ردوبدل 

Jan 16, 2026 | 23:32:PM
گریڈ20میں ترقی؛نامزد افسران میں پانچویں مرتبہ ردوبدل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کے ضمن میں 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 19 کے نامزد افسران میں پانچویں مرتبہ ردوبدل کیا گیا ہے، 8 افسران کی نامزدگی منسوخ کر کے 22  کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے جبکہ 2 افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، سینئر مینجمنٹ کورس کا دورانیہ 19 جنوری سے 8 مئی 2026 تک ہے، سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کردہ جن 8 افسران کی نامزدگی واپس لی گئی ہے ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ، بورڈ آف ریونیو، خیبر پختونخوا حکومت اکمل خان، پولیس سروس آف پاکستان کے اسد اعجاز ملہی، صادق حسین، کامران ممتاز، فارن سروس آف پاکستان کے محمد انیل ظفر، محمد عادل پرویز، پاکستان کسٹمز سروس کے جنید عثمان اکرم اسلام آباد، سیکریٹری، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈکوارٹر)، محمد ابراہیم شامل ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے جن 22 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی سعدیہ حیدر، زوہیب مشتاق، حامد الرحمان، شاہ رخ علی خان، محمد اصغر اور پولیس سروس آف پاکستان کے اختر فاروق، محمد اقبال، محمد عارف اسلم، کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار، یاسر آفریدی، ہارون راشد خان، ساجد حسین کھوکھر، طارق الٰہی مستوئی، امجد حیات شامل ہیں، مزید برآں فارن سروس آف پاکستان کے جہانزیب خان، اکانومسٹ گروپ کے محمد سلیم ساجد، صوبہ پنجاب، پی ایم ایس (ایکس پی سی ایس) گریڈ 19 کے افسران صائمہ یونس، محمد شاکر، محمد خالد مسعود فاروقہ اور محمد سلیم کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، علاوہ ازیں صوبہ بلوچستان کے گریڈ 19 کے افسران جہانگیر کاکڑ، آزاد جموں و کشمیر حکومت کے ندیم احمد جنجوعہ کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: