بورے والا میں پولیس نےچالیس لاکھ روپے کا مسروقہ سامان دس گھنٹے میں برآمد کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بورے والا میں پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجہ میں ایک گھر کا صفایا کر جانے والے چور دس گھنٹوں میں پکڑے گئے۔
بورے والا کے علاقہ گگو منڈی میں ایک گھر میں ہونے والی چوری کی بڑی واردات کے صرف دس گھنٹوں کے اندر پولیس نے چوری کا سارا سامان برآمد کر لیا۔ 40 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر اشیاء مالک کو واپس مل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گگو منڈی کے نواحی نواحی گاؤں 367/ای بی میں نامعلوم چوروں نے ایک گھر سے چالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔
پولیس نے چوری کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے چور کا سراغ لگا لیا اور ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر چوری شدہ40لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا۔ چور اپنے گھر سے فرار ہو گیا۔
ایس ایچ او خالد چوہان نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :اقرار الحسن کی پارٹی بلدیاتی الیکشن میں کود پڑی، ہر گلی سے "ونڈر بوائے" سامنےلانےکاعزم