وزیراعلیٰ کے پی کو صوبے کی صورتحال کا علم نہیں: فیصل کریم کنڈی

Jan 16, 2026 | 10:06:AM
وزیراعلیٰ کے پی کو صوبے کی صورتحال کا علم نہیں: فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کوبطورپارٹی ایک لائن لینا ہوگی کیونکہ صوبےکے وزیراعلیٰ کو نہیں پتا کہ کیا صورتحال ہے۔

 ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ دوبارہ فٹبال میچ کھیل رہےہیں اور ایک دوسرے کوپاسز دے رہے ہیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پہلی بریفنگ ہی سکیورٹی صورتحال پر ہوتی ہے، علی امین جب وزیراعلیٰ تھے تو کہتے تھے بات چیت کرنی چاہیے، اب کہتے ہیں افغانستان ملوث ہے، ایک کہہ رہا ہے دہشتگرد ہیں دوسرا کہتا ہے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کوبطورپارٹی ایک لائن لینا ہوگی، کیونکہ صوبےکے وزیراعلیٰ کو نہیں پتا کہ کیا صورتحال ہے۔