لاہور ہائیکورٹ، زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Jan 16, 2024 | 20:35:PM
لاہور ہائیکورٹ، زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
کیپشن: زلفی بخاری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے زلفی بخاری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ 

جسٹس علی باقر نجفی کی ہی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہی زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ 

عدالت نے زلفی بخاری کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیے: میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست، تحریری حکم جاری

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این اے 130 سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ 

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی پر اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ 

عدالت عالیہ نے مسلم لیگ (ن) کے بلال یاسین کی درخواست خارج کردی۔