پاکستان انڈر19 اوپن اسکواش چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا

Jan 16, 2024 | 16:52:PM
پاکستان انڈر19 اوپن اسکواش چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سکواش کے میدان میں پاکستان کا سورج پھر سے طلوع ہونے کے قریب، حذیفہ ابراہیم انڈر19 اوپن اسکواش چیمپئن شپ سیمی فائنل امریکی حریف کو شکست دے کر فائنل میں  پہنچ گئے ۔ 

امریکا میں جاری میڈ ایٹلانٹیک انڈر19 اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں  پاکستان کے حذیفہ ابراہیم شاندر کامیابی سمیٹتے ہوئے میزبان امریکی کھلاڑی کو تین ایک سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئے ، انہوں نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ امریکا کے روسٹن ویسر کو ہرا کر پلاٹینیم کیٹیگری کے فائنل میں جگہ بنائی، پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے قومی اسکواش جونیئر اسٹار نے میزبان کھلاڑی کے خلاف 3.1سے کامیابی سمیٹی۔ 

یہ بھی پڑھیں : غیرشرعی نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد