پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

Jan 16, 2024 | 13:43:PM
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ڈنیڈن میں صبح 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔ سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر دو صفر کی سبقت حاصل ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ڈنیڈن میں صبح 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔ '

سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر دو صفر کی سبقت حاصل ہے۔

سیریز کے پہلے دونوں میچز ہارنے والے قومی کھلاڑیوں نے کم بیک کرنے کے جذبے سے تیاریاں تیز کر دیں۔ ڈنیڈن میں پہنچ کر ایک روزہ آرام کے بعد اِن ایکشن ہوئے۔ 

نیٹ پریکٹس میں میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کی۔ اس دوران کپتان شاہین شاہ آفریدی نیٹ پر مکمل فٹ نظر آئے۔ 

ٹیم میں قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔ ان کے علاوہ محمد نواز، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور زمان خان بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  تھانہ کلچرمیں تبدیلی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام

دوسری جانب انجری کے باعث سیریز سے آؤٹ کپتان کین ولیمسن کے بغیر میزبان کیوی ٹیم میدان میں اُترے گے۔