نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے میچ کیلئے پلینگ الیون کا اعلان، ٹیم میں 3 تبدیلیاں

Jan 16, 2024 | 11:32:AM
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان ٹیم  نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان ٹیم  نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ میچ کھیلنے والے تینوں بولرز کو بولرز سے ہی تبدیل کیا ہے،اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ ان کی جگہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے پہلے 2 میچز جیت لیے ہیں جبکہ تیسرا میچ کل شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت سے قسطوں پر موبائل فون لینےکا طریقہ کار کیا ہے؟جانیے