نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نام فائنل؟

Jan 16, 2023 | 10:06:AM
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام فائنل کرلیے
کیپشن: نگران وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام فائنل کرلیے۔

لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا تاہم عمران خان نے گورنر کو بھیجنے کے لیے 3 نام فائنل کیے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ عمران خان نے بالترتیب احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان  اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں کی منظوری دی ہے۔

ق لیگ کے پی ٹی آئی میں انضمام کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کل ہم نے اجلاس بلایا ہے جس میں پارٹی عہدیداروں سمیت ہمارے ایم این ایز، ایم پی ایز بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں انضمام کی صورت میں آپ کے لیے بھی اچھا ہے اور ہماری پارٹی کے لیے بھی۔چ وہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی کا بھی یہی خیال ہے۔