عمران اشرف ایک بار پھر’بھولا‘ بن گئے , شرکا کا ہنس ہنس کر برا حال ، ویڈیو وائرل 

Jan 16, 2022 | 21:15:PM
اداکار عمران اشرف، پھر بھولا، لوگوں کو ہنسا ہنسا، براحال،
کیپشن: اداکار عمران اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈرامہ سیریل ”رانجھا رانجھاکردی“میں بھولے کا کردار نبھانے والے اداکار عمران اشرف ایک بار پھر ’بھولا‘بن گئے اور لوگوں کو ہنسا ہنسا کر برا حال کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والے معروف اداکار عمران اشرف نے متعدد ایسے ڈرامے کئے جو ہمیشہ سپرہٹ گئے اور ناظرین کی توجہ کا مرکزبنے رہے۔ اداکار کو مزید مقبولیت ڈرامہ سیریل 'رانجھا رانجھا کر دی' میں ملی۔ اس ڈرامے میں انہوں نے 'بھولے' کا کردار اداکیا تھا جس کے ویڈیو کلپ آج بھی ان کے چاہنے والے شوق سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق حکومت کا اہم اور بڑا فیصلہ۔۔!!
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار عمران اشرف سے فرمائش کی گئی کہ وہ ایک بار اپنے' بھولے' کے کردار کو دہرائیں ۔ ویڈیو نجی ٹی چینل کے شو کی ہے جس میں وہ پرفارم کررہے ہیں، عمران اشرف نے بھولا بنتے کہا کہ' مجھے نہ فون آیا کہ بھولے تجھے امریکہ لے کر جارہے ہیں۔ شفیق دال والا کہتا تم کو نہیں لے کر جارہے تو میں نے اس کو کہا کہ 5 سال کا ویزا لگا ہے' ہائے مزے'۔

یہ بھی پڑھیں: 1 گھنٹے میں 1 لاکھ افراد کورونا کا شکار۔۔ تباہی مچ گئی!
عمران اشرف نے 'بھولے' کا کردار کرتے مزید کہا کہ ' بھولے کو بچہ نہ سمجھو پھر میں جہاز میں بیٹھ کر ترکی آیا اور مزے مزے کے کھانے کھائے۔ امیگریشن والا بھائی کہتا تم کیوں آئے ہو ہمارے ملک میں ؟ تو میں نے کہا میں پاکستان زندہ باد سے آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم