سندھ میں کورونا سے مزید 3 اموات، مجموعی تعداد7697 ہو گئی

Jan 16, 2022 | 19:17:PM
سندھ، کورونا ، مزید 3افراد جاں بحق
کیپشن: کورونا اموات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ،صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد7697 ہو گئی ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے میں 2670 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں آج مزید 119 کورونا مریض صحتیاب ہوگئے،جس کے نتیجے میں صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد472125 ہو گئی ۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے 2670 نئے کیسز میں سے 2348 کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع شرقی میں 824 ،ضلع وسطی میں535 کیسز رپورٹ ہوئے،اسی طرح ضلع ملیر میں 196 ،،غربی 135 ، کورنگی میں 110 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مری کی تحقیقات مکمل۔۔ قصور وار کون؟