ایئر ہوسٹس کا زبردست ڈانس۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

Jan 16, 2022 | 14:00:PM
خالی ایئر پورٹ ، ایئر ہوسٹس ، ڈانس ،ویڈیو وائرل ، صارفین ، خوب پسند 
کیپشن: ایئر ہوسٹس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خالی طیارے  میں ایئر ہوسٹس کے ڈانس کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کی اسپائس جیٹ ایئر ہوسٹس دیپیکا پڈوکون کے جھک مار کے گانے پر خالی فلائٹ میں ڈانس کررہی ہے، ایئر ہوسٹس کو دیسی بوائز کے گانے جھک مار کے پر رقص کرتے دیکھا گیا۔

 انٹرنیٹ پر کئی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ایئر ہوسٹسز کو مشہور گانوں پر رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس رجحان کو برقرار رکھتے ہوئے اسپائس جیٹ کی ایک ایئر ہوسٹس کو دیسی بوائز کے گانے جھک مار کے پر رقص کرتے دیکھا گیا۔ 2011 میں ریلیز ہونے والے گانے میں دیپیکا پڈوکون اور جوہ ابراہم شامل تھے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Uma meenakshi (@yamtha.uma)

وائرل ویڈیو میں سب سے پہلے ائیر ہوسٹس کو گاڑی میں اوما میناکشی کے گانے کے ساتھ لپ سنگنگ کرتے دکھایا گیا ہے، اس کے بعد اسے خالی پرواز میں گانے پر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔

 اسپائس جیٹ ایئر ہوسٹس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی اور ایک تردید شامل کرتے ہوئے کہا، ’’ویڈیو مسافروں کے بغیر زمین پر شوٹ کی گئی جس کی پیشگی اجازت لی گئی، کوئی حفاظتی رکاوٹ نہیں، ٹرینڈ کے ساتھ پرواز کریں‘‘

صارفین ٹرینڈنگ گانوں پر ڈانس کرنے والے کیبن کریو کے اس رینڈ کو خوب پسند کر رہے ہیں۔ ویڈیو کو اب تک 2800 سے زیادہ لائکس اور 70 سے زیادہ تبصرے مل چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ’’پیاری مسکراہٹ اور خوبصورت میڈم‘‘ جبکہ دوسرے نے لکھا’’ حیرت انگیز‘‘

 یہ بھی پڑھیںجہاز میں ایئر ہوسٹس کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل..