محبو بہ سے شا دی کرلیتا تو آج میرے پو تے ،پو تیاں ہوتے،سلمان خا ن

Jan 16, 2021 | 22:13:PM
محبو بہ سے شا دی کرلیتا تو آج میرے پو تے ،پو تیاں ہوتے،سلمان خا ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سلمان خان نے اپنی محبت کا اظہار آخر کر ہی دیا ، کہا کہ اگر اس سے شادی ہوتی تو آج دادا  بن چکا ہوتا ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے معروف اور کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم 55 سالہ اداکار اب تک غیر شادی شدہ ہیں اور وہ شادی کب کررہے ہیں؟  یہی وہ سوال ہے جو ان سے سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے۔ بالی وڈ اداکار کے متعدد اداکاراں کے ساتھ افیئرز کی خبریں بھی آتی رہی ہیں تاہم وہ خود بہت کم اس بارے میں بات کرتے ہیں۔

بگ با س پر وگرام میں سلمان کو جھوٹ پکڑنے والی مشین پر بٹھایا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا کوئی ایسی لڑکی رہی ہے جسے وہ پسند کرتے ہوں ۔لیکن اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرسکے۔جس پر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک لڑکی پسند تھی تاہم شکر ہے اسے نہیں بتایا اور انہیں اسے پرپوز نہ کرنے پر پچھتاوابھی نہیں ہے۔اس وقت اس کے کتے نے مجھے کاٹ لیا تھا۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں اسے بہت پسند کرتا تھا پر اس کی جانب سے رد کرنے کے خوف سے اظہار نہیں کرسکا۔