فارن فنڈنگ صاف اورسیدھا کیس، چھ سال سے زیرالتوا ہے،میاں نوازشریف

Jan 16, 2021 | 21:59:PM
فارن فنڈنگ صاف اورسیدھا کیس، چھ سال سے زیرالتوا ہے،میاں نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے کہا ہے کہ اس کیس میں فیصلہ اس لئے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس کیس کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں جس کا پاکستان کے آئین، قانون، جمہوریت اور موجودہ حکومت کے قانونی جواز سے متعلق ہے ۔اس کیس میں ملوث جماعت کا نام پاکستان مسلم لیگ(ن) نہیں بلکہ پی ٹی آئی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قوم کو یاد ہے کہ 2017 میں مجھے حکومت سے نکالنے کے لئے کس تیز رفتاری سے کارروائی ہوئی تھی، اس وقت بھگدڑ مچی ہوئی ہے۔ واٹس ایپ کے تحت جے آئی ٹی قائم کی گئی جس میں ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ۔جے آئی ٹی کو 60 دنوں میں رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا تھا ،پھر پانامہ کیس میں کتنی تیزی سے میرے خلاف فیصلہ آیا ۔
انہوں نے کہا کہ بیٹے کی کمپنی کے اقامے کی بنیاد پر ایک وزیر اعظم کو برطرف کردیا گیا۔ آپ کو یہ بھی یاد ہو گا کہ کیسے احتساب عدالت کو پابند کیا گیاکہ 6 ماہ میں فیصلہ دیا جائے پھر ایک چابک مارنے کے انداز میں سپریم کورٹ کا ایک جج نگران بٹھا دیا گیا۔