سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے: احسن اقبال

Jan 16, 2021 | 12:21:PM
 سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے: احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت کی کارکردگی کی مثال آئی فون لے کر نوکیا 3310 دے دیا والی ہے۔پی ڈی ایم اے کے پلیٹ فارم سے سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق  احسن اقبال نے چونیاں میں (ن) لیگ کے ورکرز  سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگی کارکنوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ جلد ہی عمران خان کی حکومت کو گھر جاتے دیکھیں گے۔ عمران کی حکومت نے پاکستان کے کسانوں اور مزدوروں کو بد حال کر دیا ہے۔ پاکستان کے پاسپورٹ اور کرنسی کو قدر دلوانے کی بجائے بے حال کر دیا ہے۔ ملک کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے۔ عمران حکومت کی پالیسیاں کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر دشمنوں کے حوالے کر دینے کے مترادف ہیں۔