وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے، ڈھاکہ ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر نے حکومتی سطح پر پرتپاک استقبال کیا۔
احسن اقبال بنگلہ دیش کے وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیراعظم پاکستان کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں خصوصی نمائندے کے طور پر شرکت کریں گے۔
پاکستان کے ہائی کمشنر اور بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا، سیکرٹری ایسٹ اینڈ ویسٹ، وزارتِ خارجہ بنگلہ دیش اور ڈپٹی ہائی کمشنر بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے دورہ بنگلہ دیش کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کامعائنہ، سپریم کورٹ کاتحریری حکمنامہ جاری