عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف نے ملاقات کے لئے پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کی فہرست جاری کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں۔
انتظار حسین پنجوتھہ، وکیل فیصل ملک، اویس یونس اور وکیل تابش فاروق بھی بانی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔
پارٹی حکام نے ملاقاتیوں کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھجوا دی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی کے ارکان بھی اڈیالہ جیل آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی پاسپورٹ کی طاقت میں اضافہ، ہینلے انڈیکس میں 97 ویں نمبر پر ترقی