علی رضا اور کنزا ہاشمی کے تعلقات پر مداحوں کی قیاس آرائیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارعلی رضا اور کنزا ہاشمی کے تعلقات پر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔
نوجوان اداکار علی رضا حال ہی میں اپنے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے بعد کافی مقبول ہو چکے ہیں، اب وہ جلد کنزا ہاشمی کے ساتھ بھی سکرین پر نظر آئیں گے، جس پر مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ دونوں کے درمیان کیمسٹری صرف سکرین تک محدود نہیں۔
کنزا ہاشمی نے حال ہی میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اس حوالے سے مداحوں کے مطابق تصاویر میں جو گاڑی نظر آ رہی ہے، وہ مبینہ طور پر علی رضا کی ہی ہے، جس سے قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ شاید دونوں کی دوستی سکرین سے آگے بھی ہے۔
اگرچہ ابھی تک دونوں اداکاروں کی جانب سے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، مگر سوشل میڈیا پر مداح ان کے تعلقات پر جوش و خروش کے ساتھ تبصرے کر رہے ہیں اور دونوں کے مداح امید کر رہے ہیں کہ ان کی سکرین کی کیمسٹری آف اسکرین بھی جاری رہے گی۔