بہت ہو چکا: بابر ، شاہین ، شاداب سے جان چھڑائی جائے: شاہد آفریدی

Feb 16, 2026 | 08:50:AM
بہت ہو چکا: بابر ، شاہین ، شاداب سے جان چھڑائی جائے: شاہد آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مطالبہ کیا کہ بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بیٹھایا جائے اور نئے لڑکوں کو موقع دیا جائے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کھلاڑیوں پر برہم ہوگئے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے خلا ف میچ میں ہم نے بہت غلطیاں کیں، بھارت جیت کا حق دار تھا.

مزید پڑھیں:بھارت نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا، ڈریسنگ روم میں سب مایوس ہیں: ہیڈکوچ مائیک ہیسن

 کپتان سلمان علی آغا کے فیصلے بالکل سمجھ نہیں آئے، ہمارا جو ٹرمپ کارڈ تھا عثمان طارق اسے 10 اوورز تک کیوں چھپائے رکھا۔

سابق کپتان نے شاہین آفریدی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے بھی اچھی بولنگ نہیں کی.

 پہلے اوور میں رنز کھانے کے بعد بھی آخری اوور شاہین کو دیا گیا جبکہ ہمارے پاس فہیم اشرف بھی موجود تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں فیصلہ ہو تو میں شاہین ، شاداب خان اور بابر کو ٹیم سے باہر بٹھاؤں اور نئے لڑکوں کو موقع دوں.