زلزلے کے جھٹکے،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

Feb 16, 2024 | 13:02:PM
زلزلے کے جھٹکے،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،آج سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 زلزلہ کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 142 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  آزاد امیدوار کونسی پارٹی جوائن کریں گے؟،تحریک انصاف نے دو ٹوک فیصلہ سنا دیا