پی ایس ایل 8: انجری کا شکار دھانی کی جگہ ملتان سلطانز اسکواڈ میں کسے شامل کیا گیا؟

Feb 16, 2023 | 15:04:PM
پی ایس ایل 8: انجری کا شکار دھانی کی جگہ ملتان سلطانز اسکواڈ میں کسے شامل کیا گیا؟
کیپشن: ملتان سلطان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شاہنواز دھانی کی جگہ محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی اپنے باؤلنگ کرانے والے ہاتھ کی شہادت کی انگلی میں فریکچر ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 8 سے باہر ہو گئے تھے۔

تاہم ملتان سلطان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شاہنواز دھانی کی جگہ محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

محمد الیاس پہلے ہی پی ایس ایل 5 میں کھیل چکے ہیں، 24 سالہ فاسٹ باؤلر نے 51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ملتان سلطانز کا اگلا میچ پشاور زلمی کے خلاف 17 فروری کو ہوگا۔