منیبہ علی نے تاریخ رقم کردی، ٹی ٹوئنٹی میں سنچری کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

Feb 16, 2023 | 11:44:AM
منیبہ علی نے تاریخ رقم کردی، ٹی ٹوئنٹی میں سنچری کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
کیپشن: منیبہ علی کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہ پانچویں سب سے بڑی اننگز بھی تھی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر منیبہ علی نے تاریخ رقم کردی، ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی طرف سے سنچری اسکور کرنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

آئرلینڈ ویمنز ٹیم کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023ء کے گروپ میچ میں منیبہ نے رنز کے انبار لگا دیے۔ 

منیبہ نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری داغ دی۔ انہوں نے 68 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے بھی شامل تھے۔ 

واضح رہے کہ منیبہ علی کی سنچری کسی بھی پاکستانی ویمن کرکٹر کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی پہلی سنچری ہے۔ 

اسی طرح منیبہ علی کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہ پانچویں سب سے بڑی اننگز بھی تھی۔