پی ایس ایل 7 ۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگزمیں آج مقابلہ ہو گا

Feb 16, 2022 | 12:08:PM
کراچی کنگز اور ملتان سلطان آج لاہر میں آمنے سامنے
کیپشن: کراچی کنگز اور ملتان سلطان آج لاہر میں آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن،آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے 23 ویں میچ میں ملتان سلطانز  اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ، میچ  شام  7:30 بجے شروع ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان  سپرلیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں، میگا  ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں آج پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست  ملتان سلطانز اور آخری نمبر پر براجمان کراچی کنگز  کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

ملتان سلطانز  پوائنٹس ٹیبل پر   بارہ  پوائنٹس کیساتھ  ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے جس نے سات میچز کھیل کر  چھ جیتے اور واحد شکست  لاہور قلندرز کے ہاتھوں ہوئی ۔جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم  کی  اب تک کے اپنے تمام میچز ہارنے کے بعد آخری نمبر پر موجود ہے اور ایونٹ کے پلے آف مرحلے سے بھی باہر ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      شاہ رخ خان کی پہلی ویب سیریز کا ٹریلر جاری

ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کے دوسرے مرحلے میں  آج سے اسٹیڈیم میں 100 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔تاہم داخلے کیلئے مکمل ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر  مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانےکی شرط رکھی گئی ہے۔شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے۔

 واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے اور فائنل کے تمام آن لائن ٹکٹس فروخت ہوگئے۔تمام آن لائن ٹکٹس ویب سائٹ بک می ڈاٹ پی کے پر فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

 چیف ایگزیکٹو فیضان اسلم نے ٹکٹس فروخت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چند میچز کے مخصوص انکلوژر کے ٹکٹ محدود تعداد میں اب بھی دستیاب ہیں،کراچی کی نسبت لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کے لیے شائقین کی دلچسپی زیادہ دیکھی گئی، لاہور قلندرز ٹیم کے تمام میچز کے ٹکٹ سب پہلے آن لائن فروخت ہو ئے۔

یہ بھی پڑھیں:     وزیر اعظم کا آج ایک روزہ دورہ لاہور۔ وزیر اعلیٰ اور گورنر سے ملاقات کرینگے