زیادتی کے بعد 4 سالہ بچی کا قتل۔ سوتیلے باپ کو سزائے موت کا حکم

Feb 16, 2021 | 18:21:PM
 زیادتی کے بعد 4 سالہ بچی کا قتل۔ سوتیلے باپ کو سزائے موت کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق بستی بلوچاں فروقہ کے رہائشی سوتیلے باپ نے 26 جون 2020 کو گھر کے اندر 4 سالہ ملائکہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا،زیادتی کے دوران مجرم نے بچی پر تشدد  بھی کیاجس سے اس کی موقع پر موت واقع ہوگئی تھی۔
4 سالہ مقتولہ ملائکہ کی ماں کو مجرم کا ساتھ دینے اور ثبوت مٹانے پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔مقدمہ کی سماعت کے بعد زیادتی کے مقدمہ میں ملوث میاں بیوی کو ڈسٹرک جیل منتقل کر دیا گیا۔