کیپٹل ہل حملے کی تحقیقات،نائن الیون طرز کا کمیشن بنایا جائے، نینسی

Feb 16, 2021 | 11:13:AM
کیپٹل ہل حملے کی تحقیقات،نائن الیون طرز کا کمیشن بنایا جائے، نینسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کیپیٹل پر حملے کی تحقیقات کیلئے نائن الیون طرز کا کمیشن بنانے کے لئےڈیموکریٹس کو خط لکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ کیپیٹل پر حملے کی تحقیقات کےلیے نائن الیون طرز کا کمیشن بنایا جائے گا۔ خط میں مزید کہا گیا ہےکہ ایوان اس معاملے پر جلد قانون سازی کرے گا  تاکہ کیپیٹل ہل پرحملے کی تحقیقات کی جاسکے اور حقائق سامنے آئیں۔ نینسی پلوسی کی جانب سے لکھے گئے میں یہ بھی  کہاگیا ہے کہ کیپیٹل ہل کی سکیورٹی بڑھانے کے لئے رقم بھی مختص کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ نینسی پلوسی نے یہ اقدام سابق صدر ٹرمپ کے سینٹ سے مواخذے میں ناکامی پر کیا ہے۔