کورونا کے وارجاری،مزید 47 افراد جاں بحق

Feb 16, 2021 | 10:38:AM
کورونا کے وارجاری،مزید 47 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس کے حملے متواتر جاری، ملک میں کورونا کے مزید  958 نئے کیسز سامنے آئے  جبکہ مزید47 افراد  وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوویڈ 19 کے مزید 958 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 77 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، پنجاب میں ایک لاکھ 64 ہزار 268، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 990، بلوچستان میں 18 ہزار 942، اسلام آباد میں 42 ہزار 688،آزاد کشمیر میں 9 ہزار 487 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 5 لاکھ 25 ہزار 997 مصدقہ مریضوں نے اس وبا کو شکست دیدی  جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار 383 ہے۔   کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 219، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 995، اسلام آباد میں 486، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 281 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔