صدر زرداری سے تاجکستان کے سفیر اور آئرلینڈ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر کی ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری سے گلگت بلتستان کے پیپلز پارٹی وفد نے بھی ملاقات کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر آصف علی زرداری سے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توہیر ، آئرلینڈ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر مریم مدیحہ آفتاب اور گلگت بلتستان کے پیپلز پارٹی وفد نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
تاجکستان کے سفیر سے ملاقات میں صدر زرداری نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا پاکستان 1992 میں تاجکستان سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا،دفاع، سیکیورٹی، تجارت اور معیشت میں دوطرفہ تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، صدر زرداری نےعلاقائی رابطہ کاری بڑھانے اور براہِ راست پروازوں کی بحالی پر زور دیا،پاکستان کا CASA-1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر زرداری نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،صدر زرداری کی 2027 میں علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے آئرلینڈ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر مریم مدیحہ آفتاب کو تقرری پر مبارکباد دی۔صدر مملکت نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے اور سرمایہ کاری اور آئی ٹی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔صدر مملکت نے آئرش سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر توجہ دلوانے کی ہدایت کی۔ماحولیاتی تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجیز میں تعاون پر زور دیا۔صدر مملکت نے آئرلینڈ کی آئندہ یورپی یونین کی صدارت کو اہم موقع قرار دیا، اعلیٰ سطحی اور پارلیمانی روابط مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی ۔آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے روابط بڑھانے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گلگت بلتستان کے پیپلز پارٹی وفد نے ملاقات کی۔گلگت بلتستان کے امور پر پی پی پی وفد نے صدر مملکت کو بریفنگ دی،سابق چیرمین سینیٹ سید نیر بخاری کی قیادت میں وفد کی ایوان صدر آمد ہوئی،صدر مملکت نےگلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے ڈائیلاگ اور اتفاق رائے پر زور دیا،ملاقات میں آصف علی زرداری نے سب کو ساتھ لے کر چلنے والے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا،صدر مملکت نے جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے مشاورت پر زور دیا، وفد سے ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی و ترقیاتی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:شدید دھند، موٹروے ایم 3، 4 اور ایم 5 بند کر دی گئی